پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے: دبئی میں شوہر لڑ پڑے، مقدمہ درج


پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے  کے باعث دبئی میں شوہر لڑ پڑے اور مقدمہ عدالت پہنچ گیا۔

اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان دبئی کی مویشی منڈی میں کام کرتے تھے جبکہ دونوں کی بیگمات کا پاکستان میں جھگڑا ہوا تو بیگمات نے شکایت اپنے اپنے شوہروں سے دبئی میں کردی۔

ساٹھ سالہ ملزم نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ ملکر 38 سالہ شخص کو بیلچے سے مار مار کر معذور کر دیا۔

یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان

عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص دس فیصد تک معذور ہو چکا ہے، اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور سر پر چوٹیں آئیں ہیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ حملے سے قبل دونوں افراد نے مجھے گالیاں دیں اور بہت برا بھلا کہا۔ ہمارے درمیان جھگڑے کی وجہ ہماری بیویوں کی لڑائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا بھائی جو اسی حدود میں کام کرتا تھا، اپنے بھائی کا پتہ لینے گیا تو اسے شدید زخمی حالت میں پایا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ کے فیصلہ سات ستمبر کو سنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں