انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔

بلاول نے دماغ کا استعمال کرنیکے بجائے طوطے کی طرح افواہ پر تبصرہ کیا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ملک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومت نے زبردست بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اس وقت سے صرف 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں سے تین دفعہ تو آپ ہی کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔

نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں: فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں بعض اراکین غیر حاضر رہے جس پر عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اہم ایشو ہے کیونکہ اس سےعام آدمی متاثرہوتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس پر بھی آہستہ آہستہ قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندم ،چاول اورگنا کی ریکارڈ پیداوارکے باوجود ہم یہ امپورٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے پر سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پیکیج لا رہے ہیں۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا 46 فیصد نچلا طبقہ ہے اس کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔ انہوں ںے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ریفارمزلانے میں ہمیشہ مافیا رکاوٹ بنتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مضبوط حکومت کے بغیرریفارمز بہت مشکل ہوتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایم ٹی آئی ریفارمزمیں بھی حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مزاحمت اس لیے کررہے ہیں کہ سزا اور جزا کا سسٹم  بنے گا۔

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، بلا امتیاز احتساب اور انصاف میسرہو: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی کی سرکاری اسپتال میں کوئی نہیں سنتا جب کہ کچھ دو نمبر میڈیکل کالجز ہیں جوجعلی ڈگریاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کا گروتھ ریٹ 4 فیصد ہے۔ انہوں نے حکومتی اور اتحادی اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں