بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کو کارٹون قرار دیدیا


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو کارٹون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر پر کھڑی ہے۔

زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے کیوں ایک بھی کٹ موشن پیش نہیں کیا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے ایوان کا تقدس برقرار رکھیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو بلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلانا ضروری تھا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی بیان پر یقین نہیں ہے کیونکہ وہ یو ٹرن لیتے ہیں لیکن امید ہے کہ کمیٹی میں اراکین کو سچ بتایا جائے گا۔

عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بلاول

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے لائے۔ انہوں ںے کہا کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ایک جہاز پاکستان سے اسرائیل گیا اور روٹ اگر واقعی وہی تھا تو آنے کی اجازت کس نے دی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام حقائق سامنے لے کر آئے۔


متعلقہ خبریں