آج شب چاند اور مشتری ایک دوسرے کے بیحد نزدیک ہیں

آج شب چاند اور مشتری ایک دوسرے کے بیحد نزدیک ہیں

ریاض: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں فلکیاتی علوم کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حسن عسیری نے کہا ہے کہ پیر کی رات بعد نماز عشا چاند اور مشتری ایک دوسرے کے بیحد نزدیک ہوں گے جب کہ زحل ان کے پڑوس میں ہوگا۔

پاکستان سمیت اکثر ممالک میں اسٹرا بیری مون کا دلکش نظارہ

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیارہ مشتری اور چاند کے درمیان فاصلہ 4.6 ڈگری کا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ دلکش اور حسین منظر صبح تک برقرار رہے گا۔


سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں سیارے ایک دوسرے سے اتنے قریب ہوں گے کہ ایک دوسرے سے متصل نظر آئیں گے جب کہ دونوں کے درمیان کافی فاصلہ ہوگا۔

نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند کی تصویر جاری

اس وقت سیارہ مشتری ہم سے 656 ملین کلو میٹر اور چاند 3 لاکھ 80 ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق سیارہ مشتری اور چاند کی قربت کا یہ منظر کسی دوربین کے بنا دکھے گا جب کہ چھوٹے ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرنے پر سیارے کے چاروں گیلیلیو چاند دیکھے بھی جاسکیں گے۔

ڈاکٹر عسیری کے مطابق 2021 کے دوران چاند اور مشتری کے درمیان قربت کے یہ مناظر گیارہ مرتبہ دیکھنے کو ملیں گے۔

مریخ پر زندگی کی تلاش، خلائی مشن نے آکسیجن کا پہلا نمونہ نکال لیا

انہوں نے کہا کہ مشتری 20 اگست کو چاند کے سامنے آئے گا۔ یہ اس وقت ہوگا جبکہ مشتری آسمان پر زمین کے مقابلے میں سورج کے ذریعے قریب ہوگا اور جب مشتری و سورج کے درمیان کرہ ارض خط مستقیم پر واقع ہوگا۔ اس موقع پر مشتری، کرہ ارض سے 600 ملین کلو میٹر کے فیصلے پر ہوگا


متعلقہ خبریں