فائزر اور موڈرنا ویکسین زندگی بھر کیلئے مؤثر ثابت

امریکی ساختہ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

کورونا ویکسین فائزر اور موڈرنا زندگی بھر کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے اس لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے اور ویکسین لگوانے کے 4 ماہ بعد قوت مدافعت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

موڈرنا یا فائزر ویکسین لگوانے والے افراد کو بوسٹر لگوانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی ایلیبیڈی نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ اس ویکسین سے ہماری قوت مدافعت بہتر ہو گی۔

ویکسین پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے 14 افراد کو جن میں سے 8 کورونا متاثر رہ چکے تھے انہیں دونوں ویکسین کی ڈوز دی گئیں اور چار ماہ بعد ان میں قوت مدافعت کو بہتر حالت میں پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی25لاکھ خوراکیں دینےکا اعلان

یہ ویکسین جسم میں قوت مدافعت کے نظام کو پہلے سے مضبوط کرتا ہے اور جسم پر حملہ آور دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قوت مدافعت مضبوط کرنے والے خلیے کئی عرصے تک جسم میں گردش کرتے رہتے ہیں۔

امریکہ نے پاکستان کو موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گی اس سے قبل پاکستان میں امریکی ویکسین فائزر کی خوراکیں پہنچائی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں