دنیا کامہنگا ترین بحری جہاز، 1 ارب 75کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ


دنیا کے مہنگے ترین بحری سفر کے لیے ہوجائیں تیار جس میں ایک ارب 75 کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ آپ کا میزبان بنے گا۔

سات سو اٹھائیس فٹ لمبے بحری جہاز میں دنیا کی تمام آسائشوں سے بھرپور انتالیس گھر آپ کے آرام کے لیے موجود ہیں۔

جہاز کو2024میں سفر کے لیے پیش کیا جائے گا۔ چھ منزلہ سپر لگثری بحری بیڑے کے ہر اپارٹمنٹ میں  کچن، جم، لائبریری، اندر اور باہر کھانے کا ہال اور بہت کچھ موجود ہوگا۔

خوبصورت بحری سفر کو مزید یادگار بنانے کے لیے چھ منزلہ بحری جہاز تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔سوئمنگ پول کے ساتھ کھانا کھانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

بحری جہاز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو عالمی معیار کی  طبی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی تاکہ وہ مہلک وبا سے دور تحفظ کے ساتھ اپنی زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔ جہاز پوری دنیا کا چکر لگائے گا۔

اس پر طبی آلات بھی نصب کیے گئے ہیں جو سانسدانوں کیلئے ماحولیاتی آلودگی اور سمندری حیات کے متعلق اہم معلومات جمع کریں گے۔ یہ لمبائی اور حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں