پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی ختم


کراچی: کئی روز کی مسلسل مندی کے بعد جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں تیزی دکھائی دی۔

ہم نیوز کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں صبح کے وقت 83 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کرنٹ انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 311 پوائنٹس کمی سے44 ہزار66 پوائنٹس پرہواتھا، گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی تھی۔

جمعرات کومارکیٹ 449 پوائنٹس اور بدھ کے روز309 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں تیزی رہی جس کے بعد یہ رپورٹ فائل کرنے کے وقت انڈیکس 44 ہزار 909 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا تھا۔


متعلقہ خبریں