معیشت تباہ کرنے والے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف کیس کو میڈیا پر براہ راست دکھایا جائے۔ ہم غیر قانونی اور بےبنیاد کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت سے تنخواہ لیتا ہے اس پر قانون کا اطلاق ہونا چاہیے کیونکہ آج ایک سرکاری ملازم عدالت میں گواہ کے طور پر پیش ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ایک وزیر دوسرے کی نفی کرتا ہے لیکن ہمیں ان وزیروں کی فکر ہے جنہیں کام کچھ نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ جس ٹرمینل پر کیس کیا گیا ہے اس کو حکومت 5 دن تک بند نہیں کر سکتی۔ جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا وہ اب ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کا پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے 60 فیصد منصوبے نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں اور 40 فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو رہی ہے۔ ایل این جی نہیں خریدیں گے تو بجلی بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو وزرا کی کرپشن نظرنہیں آتی ؟ حکومتی نالائقی کے باعث کراچی کی انڈسٹری بند ہے۔


متعلقہ خبریں