سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار600 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کمی کے بعد 93 ہزار107 روپے ہو گئی۔

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں