لاہور ہائیکورٹ: حکومت کو ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ: حکومت کو ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دیدی

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف جاری کردہ حکم امتناعی ختم کردیا ہے۔

پنجاب کا 20 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت عالیہ لاہور میں ایف ڈبلیو او کے وکیل بیرسٹر حسنین چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈڈھوچہ ڈیم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعمیر کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر حسنین چودھری نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ درخواست گزار نے غلط بیانی کرکے ڈڈھوچہ ڈیم کے خلاف حکم امتناعی لیا۔

وزیراعظم ، پانی وبجلی کا مسئلہ خود دیکھ لیں : چیف جسٹس کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق ایف ڈبلیواو کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں اور ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا ہے لہذا رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

ایف ڈبلیواو کے وکیل بیرسٹر حسنین چودھری نے دوران سماعت کہا کہ اگربروقت ڈیم تعمیر نہ ہوا تو راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی اور بچلی کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں پانی کے بحران کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر حسنین چودھری نے استدعا کی کہ ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر روکنےکے حوالے سے جاری حکم امتناعی واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں