اسرائیلی وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر ابوظہبی آمد، سفارتخانے کا افتتاح کردیا

اسرائیلی وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر ابوظہبی آمد، سفارتخانے کا افتتاح کردیا

ابوظہبی: اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیر نے امارات تیل پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کردی

اسرائیل میں برسراقتدار آنے والی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تجربہ کار سفارتکار یائر لاپڈ سے قبل متحدہ عرب امارات کا کسی بھی اسرئیلی وزیر نے سرکاری حیثیت میں کوئی دورہ نہیں کیا ہے۔

مؤقر اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ اپنے اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ اہم تجارتی اور معاشی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے گزشتہ سال ستمبر میں معمول کے تعلقات قائم کر لیے تھے۔ ان تعلقات کے قیام میں اہم ترین کردار ٹرمپ انتظامیہ کا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے اس دورے کے آغاز پر تل ابیب سے روانگی کے بعد اپنے طیارے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ تاریخی دورے پر روانگی۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد سے سیاحت سے لے کر ہوابازی اور مالی خدمات تک کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ابوظبی میں اسرائیلی سفارتخانے کے علاوہ دبئی میں قونصلیٹ جنرل کا بھی افتتاح کریں گے۔


متعلقہ خبریں