قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری: شہباز شریف کی غیر حاضری

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف بجٹ منظوری کے اہم ترین معوقع پر ایوان سے غیر حاضر رہے۔ سیاسی مبصرین کے درمیان اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شبہاز شریف بجٹ منظوری جیسے اہم موقع پر قومی اسمبلی میں نہیں پہنچے۔

قومی اسمبلی میں جٹ منظوری کے دوران اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین بھی ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے صرف 14 اراکین ہی ایوان میں موجود تھے جب کہ اس کے کل اراکین کی تعداد 84 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے۔

نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف

قومی اسمبلی میں کٹوتی کی تحاریک کے دوران پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی جب ایوان سے باہر گئے تو چیئرمین بلاول بھٹو نے عبدالقادر پٹیل کو ہدایت کی کہ تمام اراکین کو واپس بلائیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر سید خورشید شاہ، شازیہ مری اور راجہ پرویز اشرف کو واپس ایوان میں بلایا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی ایوان سے غیر حاضری پر نکتہ چینی بھی کی اور اس ضمن میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

 ’گیدڑبھبکیاں دینے والے بجٹ  پاس کرانے سے نہیں روک سکتے ‘

دلچسپ امر ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چند روز قبل کہا تھا کہ پیش کردہ بجٹ کو ایوان سے پاس نہیں ہونے دیں گے اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔


متعلقہ خبریں