بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاورکرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے سارے اراکین ایوان میں موجود تھے۔

فنانس بل 2021 کثرت رائے سے منظور

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں شہبازشریف نہیں آئے اور 30 کےقریب ان کے اراکین بھی غیر حاضر رہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے اراکین نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیا گیا جب کہ بجٹ میں نئے ٹیکس بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اس بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور نوجوانوں کو قرضے بھی دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری: شہباز شریف کی غیر حاضری

قومی اسمبلی نے فنانس بل 22-2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز