شہباز شریف بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے، احسن اقبال

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اپنے بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے۔

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے اراکین کی اکثریت بجٹ کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھی۔

ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ ملکی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں حکومت یو ٹرن لینے پر مجبور ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری: شہباز شریف کی غیر حاضری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی بجٹ منظوری کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی ایوان سے غیر حاضری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ سیاسی مبصرین بھی اس حوالے سے چہ میگوئیاں کررہے ہیں۔

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاورکرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایوان میں شہباز شریف سمیت ن لیگ کے 30 اراکین غیر حاضر تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ آسانی سے پاس ہو گیا۔


متعلقہ خبریں