پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی سے ویڈیو کال پر گفتگو کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان گفتگو میں باہمی دلچسپی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل اور یورپین یونین کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں