وزیراعظم کے خطاب پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم کے قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کرنے پر اپوزیشن اور حکومت میں ٹھن گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر مجھے ایوان میں نہ بولنے دیا تو دیکھتا ہوں عمران خان کیسے تقریر کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا عمران خان نہیں بولیں گے تو شہبازشریف اور بلاول بھی نہیں بولیں گے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کیساتھ اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اسد قیصر نے کہا آپ وزیراعظم کی تقریر کے دوران شور شرابہ نہ کریں، تقریر سنیں

اپوزیشن نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی تقریر اور رویے پرمنحصر ہے ۔ وزیراعظم نے اگر وہی ماضی والی تقریر کی تو خاموش نہیں رہیں گے۔

وزیراعظم سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے۔ حکومت نے اس سلسلے میں حکمت عملی بھی طے کی تھی۔

اسپیکر آفس نے اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کیا تاکہ حزب اختلاف وزیراعظم کی تقریر میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے حکومت نے حکمت طے کی تھی۔ جس کے تحت وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے معاملات طےکیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں