گیم کھیلتے بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کر دیا

گیم کھیلنے والے بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کر دیا

لندن: برطانیہ میں آن لائن گیم کھیلنے والے 7 سالہ بچے نے اپنے والد کو کار فروخت کرنے پر مجبور کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں رہائش پذیر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب ان کے سات سالہ بیٹے نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے پونے تین لاکھ کی خریداری بھی کر ڈالی۔

7 سالہ بچے نے لگاتار موبائل پر آن لائن ڈریگن گیم کھیلتے ہوئے خریداری بھی کر ڈالی اور جب بچے کے والد کو خریداری کی 29 ای میل موصول ہوئیں جس میں آن لائن خریداری کی پرچیاں تھیں تو وہ مشکل میں پھنس گئے اور انہیں ادائیگی کے لیے اپنی کار فروخت کرنا پڑ گئی۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ صرف ایک گھنٹے میں انہیں اس قدر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا کہ اپنی کار ہی فروخت کرنا پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ہیٹ ویو سے 233 افراد ہلاک

41 سالہ ڈاکٹر محمد مرتضیٰ اپنی 37 سالہ اہلیہ فاطمہ اور 3 بچوں کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ نے والدین کو نصیحت کی کہ وہ جب اپنے بچوں کو آن لائن گیم کھیلنے کے لیے موبائل دیں تو ان پر نظر بھی رکھیں ورنہ وہ بھی آپ کے ساتھ اس طرح کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں