بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

فائل فوٹو


پاکستان میں گرمی بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کو دورانیہ بھی طویل ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، پشاور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی پریشانی و تکالیف بڑھ گئی ہیں۔

شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہے۔

لاہور میں چارسےپانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔راولپنڈی میں بجلی کی بندش چھ گھنٹے سے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں گرمی کے موسم کی وجہ سے بجلی کی طلب بہت زیادہ ہے اور گیس کی سپلائی کم ہونے سے گیس سے بجلی بنانے کا کام متاثر ہے۔ ایل این جی ٹرمینل کی بندش کی وجہ سے توانائی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

میرپور خاص میں ایک بڑی گیس فیلڈ میں سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے کام کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔

مختلف شہروں، قصبوں و دیہات سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں و نواحی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ہم نیوز کے نمائندگان نے بتایا ہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں