اٹلی: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد جاں بحق

boat

بحیرۂ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی کشتی اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا کے قریب ڈوب گئی، جس کے ننیجے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز اٹلی کے جزیرے لمپیڈوسا سے پانچ میل دور تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم سات افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ نو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار 46 افراد کو بچالیا گیا اورانہیں بحیرہ روم کے جزیرے میں بحفاظت پہنچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیگال: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد جاں بحق

کشتی میں سوار تارکین وطن کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون کون سے ممالک کے شہری تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں ’تارکین وطن‘ سوار تھے جو سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کا قصد کرکے نکلے تھے کہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

خیال رہے کہ ہر سال مختلف ممالک سے ہزاروں افراد خطرہ مول کر سمندر کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان تارکین وطن کو اکثر اوقات حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں