‘بلاول اور ان کے بابا کو اچھی طرح جانتا ہوں، گیلانی سرکاری ووٹ سے اپوزیشن لیڈر بنے’


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سرکاری ووٹوں سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے ہیں۔ آپ لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو مک مکا کرکے اپوزیشن لیڈر بنوایا ہے۔

قومی اسمبلی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تندو تیز تقریر کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یہ پرچی لے کر آتے ہیں، چابی لگتی ہے اور آٹو پر لگ جاتے ہیں، ابھی وقت لگے گا بچے۔

اپنی تقریر جاری رکھنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچہ پریشان ہو گیا ہے،جب یہ کونے میں کھڑے ہوکرجھڑکیاں کھاتے تھے تب سے بلاول کو جانتا ہوں، ان کے بابا کو بھی اچھی طرح جانتا ہوں، آپ یوسف رضا گیلانی کو مک مکا کرکے اپوزیشن لیڈر  نہ بنوا سکے، یوسف رضا گیلانی سرکاری ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بنے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول اپنے گریبان میں جھانک کردیکھیں،اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔ اگرعمران خا ن نہیں بولیں گے تو بلاول بھٹو اورشہبازشریف بھی نہیں بولیں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کو حکومت کیلئے خطرہ قرار دے دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روایات کی بات تسلیم کریں گے لیکن کسی کے دباوَ میں نہیں آئیں گے۔ بلاول بھٹو جب چھوٹے تھے تب سے ان کو جانتا ہوں۔ آپ کو پرچی پر لکھ کربھیج دیا جاتا ہے، آپ کا سوئچ آن اورآف ہوجاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران بلاول بھٹو مسکراتے رہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کے 172 نمائندوں نے بجٹ منظور کیا۔ بلاول بھٹو کون سی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع نہیں دیاجاتا یہ پارلیمانی روایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرایوان کے محافظ ہیں ان کی ذات پرحملہ نہیں کیا جاسکتا۔ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں ان کے لیے مختص وقت سے زیادہ دیا گیا۔ یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں۔ سندھ کےوزیرخزانہ بحث سمیٹےبغیر چلےگئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ایک سابق وزیر اعظم سب کے سامنے اسپیکر کو دھمکی دیتا ہے۔ اسپیکر کی جانبداری کی بات کیجاتی ہے ،اسپیکر کے صبر کو تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ بھی جمہوری قدریں کہ اکثریت کی رائے کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے ماضی میں قومی خزانے کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا قوم جانتی ہے کہ تاریخی خسارہ آپ چھوڑ کرگئے۔


متعلقہ خبریں