وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب: اہم اپوزیشن رہنماؤں کی عدم موجودگی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے خطاب جاری ہے۔ اس دوران اپوزیشن بینچز پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب: اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود بھی ایوان سے غیرحاضر ہیں۔

قومی اسمبلی کے ایوان میں اس وقت اپوزیشن رہنما رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف  ایوان میں موجود رہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری: شہباز شریف کی غیر حاضری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے 96 اراکین ایوان میں موجود رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں