برطانیہ گیا تو دیکھا کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے؟ وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی مرتبہ برطانیہ گیا تو دیکھا کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے؟

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب: اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہبرطانیہ میں اگر بے ر وزگار ہوں تو آپ کو اس وقت تک وظیفہ ملتا ہے جب تک روزگار نہیں ملتا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو 74 سال پہلے اسلامی فلاحی ریاست کی طرف جانا چاہیے تھا لیکن اب پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک پروگرام لارہے ہیں جس کا نام کامیاب پاکستان ہوگا جس کے تحت نیچے سے 40 سے 50 فیصد خاندانوں کو کامیاب پاکستان میں لائیں گے۔ انہوں ںے بتایا کہ اس پروگرا م کے لیے 500 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سود کے بغیر قرضے دیں گے۔ انہوں ںے بتایا کہ اس کے تحت چھوٹے کسان کو بلا سود 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیں گے اور نوجوانوں کو بھی کاروبار کے لیے قرضہ دیں گے۔

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب: اہم اپوزیشن رہنماؤں کی عدم موجودگی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے کیونکہ غریب گھر میں اگر بیماری آجائے تو سب سے بڑی مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص بیمار پڑتا ہے تو سارا خاندان قرض کے نیچے آ جاتا ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں بھی مفت ہیلتھ انشورنس نہیں ہے  اور
ترقیافتہ ممالک میں بھی پریمیئم دینا پڑتا ہے۔

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاورکرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ پورے ملک میں اسپتال بنائیں تو اسپتالوں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو لا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو اوقاف کی زمینیں دیں گے اور انہیں میڈیکل آلات پر ڈیوٹی فری کریں گے۔


متعلقہ خبریں