پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانیوں جتنے کھلے دل کے لوگ پوری دنیا میں نہیں ہیں۔

لندن میں 30 سال سے بیٹھے دہشتگرد کو ڈرون مارنے کی اجازت دینگے؟ وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پوری دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ مختلف اراکین اسمبلی نے دوران ملاقات 500 ارب روپے کے منصوبے پیش کیے لیکن ترقیاتی منصوبے کیسے بنائیں؟ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ کاروباری برادری دیانتداری سے ٹیکس ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ تھوڑا تھوڑا ٹیکس دے دیں تو ہمیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے خطاب: اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی مین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ٹیکس فراڈ کا مطلب جیل ہے۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ جو جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہیں کرے گا اسے جیل میں ڈالیں گے۔


متعلقہ خبریں