وزیراعظم نے پالیسی کا اعلان کردیا، امریکہ کے متعلق لائن دیدی: شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر بہت زبردست تھی جس میں انہوں ںے تمام چیزوں کا احاطہ کیا۔

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں  بین الاقوامی امور، معیشت ، سیاست اور مستقبل پر بات کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نے امریکہ سے متعلق کھل کر لائن دی اور واضح طور پر بتا دیا کہ پاکستان کی زمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بہت بڑی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

لندن میں 30 سال سے بیٹھے دہشتگرد کو ڈرون مارنے کی اجازت دینگے؟ وزیراعظم

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ امن کے لیے امریکہ کے ساتھ ہیں مگر جنگ کے لیے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں