وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کو حکومت اورعمران خان پر اعتماد نہیں ہے۔

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ میں امیروں کو فائدہ دیا گیا ہے اور غریب کا نہیں سوچا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ گنتی کے بغیر پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سننا چاہتے ہیں کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ کیوں ہوا؟

وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم صاحب! صرف لیکچر دینے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ منافقت ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حکومت نے پورے بجٹ سیشن میں عوام کی توہین کی ہے۔

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر کی جانبداری کی وجہ سے بجٹ پاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم سے ماضی کے قصے نہیں سننا چاہتے ہیں بلکہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے کہا کہ جو پہلے ہوا اسے بھول جائیں، عوام آج کا حساب چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے  بہتر حالات پیدا کرنے پڑیں گے۔

بلاول اور ان کے بابا کو اچھی طرح جانتا ہوں، گیلانی سرکاری ووٹ سے اپوزیشن لیڈر بنے

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بات غریب کی بات کرتی ہے مگر اقدامات نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کو مدد نہیں کر رہی ہے بلکہ انہیں تکلیف پہنچارہی ہے۔


متعلقہ خبریں