مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کمشیر: اضافی فوجیوں کی تعیناتی،مودی سرکار پھر کچھ کرنیوالی ہے؟

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے دو مزید بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی چنار پہ قابض بھارت کی درندہ صفت ظالم افواج نے حسب معمول گھر گھر تلاشی کے نام پر ضلع کلگام میں آپریشن کر رہی ہے۔

بھارت کی قابض افواج نے حسب روایت اس دوران پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر دو مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے، ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی

بھارتی افواج کی جانب سے تاحال محاصرہ جاری ہے، گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور فوج کی جانب سے ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں