یوکرین: کابینہ نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسیاں پہن لیں

یوکرین کی کابینہ نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسیاں پہنیں

یوکرین: فٹبال یورو کپ میں سویڈن کے خلاف جیت کی خوشی میں یوکرین کی کابینہ نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسیاں پہنیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال یوروکپ کا بخار سیاسی ایوانوں تک جاپہنچا۔ سویڈن کے خلاف جیت کی خوشی میں یوکرین کی کابینہ نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسیاں پہنچ کر اجلاس میں شرکت کی۔

کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم ڈینیس شیمہال نے قومی فٹبال ٹیم کی جرسی پہن کر کی جس پر کابینہ کے دیگر وزرا بھی اس مہم میں وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہو گئے۔

یوکرین کے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس فتح میں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈو کراٹے: 27 بار زمین پر پٹخنے سےسات سالہ بچہ ہلاک

یوکرین کے تمام وزرا نے قومی ٹیم کی جرسیاں زیب تن کر کے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ یوکرین نے تاریخی جیت میں سویڈن کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔

میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اب 4 جولائی کو یوکرین کی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ یوکرین کی فٹبال ٹیم کے منیجر نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور اس سے یوکرین کا سخت مقابلہ ہو گا جس کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں