اسامہ ستی قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکار کی ضمانت منظور


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے شہری اسامہ ستی کے قتل کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار مدثرمختار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی 2 لاکھ روپے کے ضمانی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں اسامہ ستی نامی طالبعلم اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس کیس کا مقدمہ سیشن کورٹ بھیج دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف ٹرائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری ہے۔ اس وقت 4 پولیس اہلکار اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں: اسامہ ستی کی گاڑی پر 22 گولیوں برسائی گئیں، رپورٹ

خیال رہے کہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا جب کہ پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں