سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

GOLD PRICE

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی: 250 تولہ سونا چوری، فیصل بینک کی زمزمہ برانچ کے مزید7 لاکر ٹوٹنے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93 ہزار 21 روپے ہے۔

کراچی: ڈاکو مبینہ طور پر دکان سے 12 کلو سونا لوٹ کر فرار

ہم نیوز کے مطابق صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1776 ڈالر فی اونس ہے۔


متعلقہ خبریں