ہتک عزت کا مقدمہ:ذلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف پہلا راؤنڈ جیت لیا


ذلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے۔

ذلفی بخاری اور ریحام خان کیس کی سماعت لندن کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت جسٹس کیرن اسٹین نے کی۔ جسٹس کیرن اسٹین نے ریمارکس دیئے ریحام خان کی تمام 8اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔

ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کے الزامات پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ابتدائی سماعت میں یو ٹیوب ویڈیو میں 4 الزامات اور 4 ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس توہین آمیز قرار دیئے گئے ہیں۔

دسمبر 2019 کو ریحام خان نے کہا تھا ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی اثاثے ذلفی بخاری جیسے لوگوں کی مدد کیلئے فروخت کیے جارہے ہیں۔

ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا۔ عدالت نے ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں کیا جبکہ ذلفی بخاری کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں