روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے فون پر سائبر حملہ

Vladimir Putin

فائل فوٹو


روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے ان کے فون پر سائبر حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ٹی وی پر نشر ہونے والی براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے سائبر حملوں کے زریعے گفتگو میں بار بار خلل پیدا کیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی ٹیلی کام کمپنی رو ٹیلی کام نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔

ٹی وی اینکر نے کال کے دوران صدر کو سائبر حملوں سے آگاہ کیا، جس پر انھوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

روسی صدر کی سپوتنک ویکسین لگوانے کی تصدیق

روسی صدر ہر سال براہ راست پورے ملک میں شہریوں سے ان کے مسائل سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہیں اور انہیں جواب دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مکالمے میں مواصلاتی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ پریشانی اس وقت دیکھی گئی جب دور دراز علاقوں سے کالیں موصول ہوں۔

روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  بتایا کہ حملوں کا منبع واضح نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں