پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تفصیلات پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیاز 5 روپے 34 پیسے فی کلو،ٹماٹر 13 روپے 90 پیسے فی کلو اور لہسن 7 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوردنی گھی کا ڈھائی کلوکا ڈبہ 5 روپے 62 پیسے، انڈے 85 پیسے فی درجن،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 51 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری: اطلاق گھریلو و کمرشل صارفین پر ہو گا

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ ہفتے میں آلو، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دال مونگ 7 روپے 2 پیسے فی کلو اور برائلرمرغی 6 روپے 92 پیسے فی کلومہنگی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دال ماش 3 روپے 42 پیسے فی کلو، دال مسورایک روپے 25 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 11روپے 93 پیسے سستا ہوا ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں