کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانا بہت اہم ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد: ڈینگی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس ضمن میں تمام کمشنرز کو فوری طور پرانسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان ڈور سرویلنس کو فوراً بڑھایا جائے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ تمام  ڈی جیز ہیلتھ اور ٹی ایچ کیوز ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں کیونکہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کے لیے ٹارگٹ آپریشنز کیے جائیں۔

ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شہر میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے اس لیے سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی سے متعلق یونین کونسل سطح پر پلان تیار کیا جائے۔

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص تیزبخار میں مبتلا ہوسکتا ہے، جسم میں درد ہوتا ہے اور سرخ دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ڈینگی کیسز میں 77 فیصد کمی، نئی تحقیق سامنے آگئی

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں