کراچی: کورونا ایس اوپیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: کورونا ایس اوپیز سےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 
کاروباری اوقات کار بڑھا کر رات 10 بجے تک کردیے گئے ہیں۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: یورپ، کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ رک گیا

ہم نیوز کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ رات 12 بجے تک ہوسکے گی جب کہ انڈور ڈائننگ کے لیے ویکسین کرانے والے مہمانوں کو اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کی جاسکےگی، شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقاریب کا انعقاد 400 مہمانوں کے ساتھ کیا جاسکے گا جب کہ شادی ہالز میں 200 مہمانوں کے ساتھ ان ڈور تقاریب کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ حکمنامے کے تحت سینما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے جب کہ درگاہیں و مزارات بھی ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت ان ڈور جم اور واٹر پارکس کورونا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کے لیے کھلے رکھے جا سکیں گے جب کہ نجی وسرکاری دفاتر 100 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نئے حکمنامے کے تحت چھوٹے بڑے سماجی، مذہبی اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ ہفتے میں ایک دن تجارتی مراکز بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں