غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا نوٹس

سول ایوی ایشن کا خسارہ30 ارب 50کروڑ سے تجاوز کرگیا

فائل فوٹو


پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے  پروازیں منسوخ کرنے والی 5 غیر ملکی ایئرلائینز کو نوٹس جاری کر دیا۔

سی اے اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں قطرایئرویز، ترکش ایئرلائن، ایمریٹس ایئرلائن، اتحاد ایئرویز اور فلائے دبئی کو کہا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے سے مسافروں کو رہائش، کھانے پینے کی مد میں مالی نقصان اور ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سی اے اے: 80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مسافروں کو ٹکٹوں کی واپسی اور نقصان کے ازالے کو معاوضے کی ادائیگی کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو سی اے اے سخت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں