کراچی: ڈمپر کی زد میں آ کر ٹریفک پولیس افسر جاں بحق


کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈمپر کی زد میں آ کر ٹریفک پولیس افسر جاں بحق ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے تیز رفتار کار کو روکنے کی کوشش کی تھی ایسے میں ڈرائیور نے کار دوڑائی تو ٹریفک پولیس افسر ڈمپر کی زد میں آ گیا۔

اسامہ ستی قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

انہوں نے بتایا کہ طبی امداد کے لیے پولیس افسر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کار اور ڈمپر کے ڈرائیور فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ حاصل کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں