سی پیک سے 70 سال کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی، عاصم سلیم باجوہ


ہوشاب: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور سی پیک سے 70 سال کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور سی پیک سڑکوں کی تعمیر ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی، رابطہ سڑکوں اور روزگا ر کے مسائل تھے لیکن اب گوادر پورٹ اور سی پیک سے 70 سال کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: قبرستانوں میں میت کی بلامعاوضہ تدفین کا حکم

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ سڑکوں کا تھا اب ہوشاب روڈ کی تعمیر جاری ہے۔ سڑکیں بنانے کا کریڈٹ اداروں اور بلوچستان کی عوام کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تعمیر میں چینی انجینئرز ہمارے ساتھ معاونت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں