ایف آئی اے لاہور کا حمزہ شہباز کو شو کاز نوٹس

کروڑوں سے شروع ہونے والا فراڈ اربوں تک جائے گا، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت  شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے دیئے گئے نوٹس میں حمزہ شہباز کو چپڑاسی اور کلرکس کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ذرائع آمدن نہ بتانے پر حمزہ شہباز کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی  اور ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیشن کورٹ لاہور نے  ایف آئی اے کو 10 جولائی تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

ایف آئی نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو چینی اسکینڈل کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

شہبازشریف نے عدالت میں کہا تھا کہ سمجھ نہیں  آرہی کہ مجھے نوٹس کیوں کیاگیا؟ میں نے جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر مل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میں نے پوچھا کہ شوگر مل سے میرا کیا تعلق؟توکہا گیا آپکے بچوں کی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ والد سے وراثت میں جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دے دیں۔ بطور وزیراعلیٰ میں نے شوگر سے متعلق بہت اہم فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا میں عدالت کے سامنے سارا ریکارڈ رکھوں گا۔ 15 روپے سبسڈی دینے کا کہا گیا میں نے مسترد کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں