طلاق کے بعد معروف اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی


بھارت کی معروف اداکارہ نے طلاق کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے آج ایک بیان میں اپنی 15 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان کی طلاق سے متعلق  بھارتی صحافیوں نے متنازع اداکارہ راکھی ساونت سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی جوڑی علیحدہ ہوتی ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کل سنگل ہوں، آپ کی میرے بارے میں کیا رائے ہے؟

عامر خان کی فلموں کی فیس 0؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یقین ہی نہیں آ رہا کہ عامر خان اور کرن راو علیحدہ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان اور کرن راو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے 15 سالوں میں ہم نے کئی مختلف تجربات کیے اور خوشگوار لمحات ساتھ گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ صرف بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پرواز چڑھا۔ علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ بیٹے آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار اسمانبیل انتقال کر گئیں

واضح رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی جس میں کرن راؤ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں