امتحانات نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، شفقت محمود


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ سال امتحانات کے بغیر بچوں کو پاس کیا گیا تھا، رواں سال فیصلہ کیا کہ امتحان کے بغیر کسی کو اپ گریڈ نہیں کیا جائیگا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ اس مرتبہ امتحانات نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، طلبا سے کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

لاہور: پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 10 جولائی سے باہوریں جماعت کے امتحانات ہوں گے جنہیں نو دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔

دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا جنہیں 10 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 12 اگست سے 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گا اور نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہوں گے۔

امتحانات کے شیڈول کی حتمی منظوری بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں لی جائے گی۔

اس سے قبل سندھ بھی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کر دی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں