ناروے: آسٹرازینیکا ویکسین سے متاثر ہونے والے افراد کو زر تلافی ادا کرنے کا اعلان


ناروے نے کورونا ویکسین آسٹرازینیکا کے مضر صحت اثرات سے متاثر ہونے والے افراد کو زر تلافی ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی مختلف عدالتوں میں آسٹرازینیکا ویکسین کے مضر صحت اثرات سے متعلق تین کیسز کا فیصلہ ہو گیا جس کے تحت آسٹرازینیکا ویکسین سے متاثرہ متاثرہ مریضوں کو ناروے زر تلافی ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ خون جمنے کی متعدد شکایات کے بعد ناروے نے آسٹرازینیکا ویکسین پر 11 مارچ کو پابندی عائد کر دی تھی۔

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

رپورٹ کے مطابق آسٹرازینیکا ویکسین سے سب سے زیادہ 18 سال سے لے کر 39 سال کے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں خون جمنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ناروے میں اب تک چالیس فیصد سے زائد لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں