اسرائیل کے تجارتی کارگو جہاز پر بحرہند میں حملہ


اسرائیل کے تجارتی کارگو جہاز پر بحرہند میں حملہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جہاز کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گارگو بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ  کسی بھی تنظیم یا گروپ نے اسرائیلی جہاز پر حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

اسرائیل کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری

رپورٹ کے مطابق کارگاو جہاز اسرائیل کا تھا تاہم اس میں موجود اسٹاف کا تعلق اسرائیل سے نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز پر نامعلوم ہتھیار سے حملہ کیا گیا، جس سے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں