60 آورز ٹو گلوری کا سپر فین کیسے بنیں؟


پاک فوج کی آٹھ اور دنیا کے دیگر ممالک کی فورسز کی 4 ٹیموں کے جوانوں کے درمیان سکسٹی آورز ٹو گلوری میں چیلنجز کے مقابلےدیکھنے والےاب  سپر فین بھی بن سکتے ہیں۔

منفرد ریئلیٹی شو میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے جس سے جسمانی اور پیشہ وارانہ حکمت عملی کی مہارت سامنے آتی ہے۔

مقابلوں میں آٹھ  پاکستانی اور چار عالمی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ یہ مقابلے پاکستان ٹیلی وژن اور ہم نیوز پر ہر جمعے اور ہفتے کو دکھائے جاتے ہیں۔

ناظرین گھر بیٹھے یہ منفرد شو دیکھیں اور اسکرین پر آنے والے سوالوں کے جواب دے کرسپر فین بن سکتے ہیں۔

سپر فین کو پاک فوج کی کاکول اور چراٹ بوٹ کیمپ جانے کا موقع دیا جائے گا۔ سوالات کے جواب دینے کے لیے سکسٹی آورز ٹو گلوری پر لاگ ان کریں اور جیتیں ڈھیروں انعامات۔


متعلقہ خبریں