فلپائن میں فوجی طیارے کو حادثہ


منیلا: فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے کر تباہ ہو گیا طیارے میں 92 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی طیارہ سی 130 فلپائن کے جنوبی صوبے سولو میں گرا ہے۔ طیارے میں 90 افراد سوار تھے۔

طیارہ گرنے کی فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور 40 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملبے سے 17 لاشوں کو نکالا گیا۔

ہلاک ہونے والے بہت سے فوجیوں نے حال ہی میں ٹریننگ حاصل کر کے فارغ ہوئے تھے اور انہیں مسلم اکثریتی علاقوں میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی فلپائن میں فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جہاں اغوا برائے تاوان کے گروپوں سمیت دیگر دہشت گرد گروپ موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں