کراچی: شہر میں ماہانہ 30 ہزار لوگ داخل ہوتے ہیں، سی ای او کے الیکٹرک

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں ماہانہ 30 ہزار لوگ داخل ہوتے ہیں اور شہر کی 40 فیصد آبادی کچی ہے۔

شہری علاقوں میں 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقےمیں جائیں وہاں تاروں کے جال نظرآتے ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کے کہا کہ تقریباً 30 ہزار لوگ ماہانہ کراچی میں داخل ہوتے ہیں اور شہر کی 40 فیصد آبادی کچی ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں لوڈ شیڈنگ، 25 بچے بیہوش

ہم نیوز کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ بنارس اور کھوکرا پار جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی کراچی ہے۔

مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے کئی علاقوں کو ہم نے لوڈ شیڈنگ فری بنایا ہے اور شہر میں کنڈوں کے مسئلے پر انویسٹمنٹ کی ہے۔

رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، سربراہ کے الیکٹرک

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ جن علاقوں میں ہماری ریکوریز کم تھیں وہاں کم پیسوں میں میٹرز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی میں کام کیا ہے۔


متعلقہ خبریں