پاکستانی کپتان کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا فرد معطل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کو معطل کردیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم اور کرکٹ آرگنائزر عرفان انصاری پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

کرکٹ سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری سے 14 دن میں جواب طلب کیا ہے۔

مذکورہ فرد پر الزام ہے کہ اس نے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے لئے اکسایا اور آئی سی سی قوانین کی شق دو کی متعدد  بار خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ باڈی کو بتایا تھا کہ انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیق کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں