سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا، جو بائیڈن

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگـٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا۔

امریکہ: جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

عالمی خبر رساں ایجسنیوں کے مطابق صدر جوبائیڈن نے امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کو اس ضمن میں تحقیقات کا باقاعدہ حکم دے دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں؟ انہوں ںے دیے جانے والے حکم میں تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین اور ان کی نشاندہی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔

جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل قرار دے دیا

امریکہ میں ہونے والے تازہ سائبر حملوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں اس امر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ سائبر حملوں میں روس کا ہاتھ ہے۔

روسی صدر پیوٹن کا جوبائیڈن کو آن لائن مناظرہ کا چیلنج

امریکی صدر کے مطابق ابتدائی طور پر خیال ہے کہ سائبر حملوں میں روسی حکومت ملوث نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو میں روسی صدر سے کہوں گا کہ اس کا ہم جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں