مگر مچھ نے نوجوان لڑکے کو نگل لیا


نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں مگر مچھ نے 15 سالہ لڑکے کو نگل لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکا اپنی بھینس کو نہلانے کے لیے دریائے کھا کھرا میں موجود تھا کہ مگر مچھ نے حملہ کر دیا اور اسے پکڑ کر گہرے پانی میں لے گیا۔

لڑکے کا جزوی طور پر کھایا ہوا جسم پولیس کو دریا کے کنارے ملا۔ لڑکے کی شناخت سمر کھیڈا گاؤں کے رہائشی اوم پرکاش کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: 12 گھنٹے میں آسمانی بجلی گرنے کے 7 لاکھ سے زائد واقعات

کچھ روز قبل بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں مگر مچھ نے لڑکے کو نگل لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری بینائی سے محروم ہونے لگے

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ لوگوں کی آگاہی کے لیے یہاں سائن بورڈز بھی لگائے جائیں گے تاکہ لوگ احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں