بھارت کیخلاف شواہد ہر فورم پر پیش کریں گے، وزیر خارجہ

پی ٹی آئی کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شواہد ہر فورم پر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شواہد ہمارے پاس موجود ہیں اور یہ شواہد ہم ہر فورم پر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور ہم بتائیں گے کہ کس طرح بھارت دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور کورونا کے دوران جو ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں اس میں وہ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، عالمی برادری اداروں کو متحرک کرے: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کو 4 دہائیوں سے بے پناہ محبت دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا مناسب نظام ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں