آصف زردای کیخلاف نیا کیس کھل گیا، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب میں نیا کیس کھل گیا ہے۔

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔ نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے،ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔ضمانت کی درخواست کیساتھ آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں